خوف الٰہی بقدرِ علم ہوتا ہے

خوف الٰہی بقدرِ علم ہوتا ہے ، اور اللہ تعالیٰ سے بے خوفی بقدرِ جہالت

*خلقت سے تکلیف دور کرکے خود اٹھا لینا حقیقی سخاوت ہے۔*

*اخلاص یہ ہے کہ اعمال کا عوض نہ چاہیے۔دنیا کو آخرت کے لیے اورآخرت کو اللہ تعالیٰ کے لیے چھوڑ دے۔*

*دولت آرزو کے ساتھ، جوانی خضاب کے ساتھ اور صحت دواﺅں کے ساتھ حاصل نہیں ہوتی۔*

*گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے ، مگر گناہ سے بچنا واجب تر ہے۔*

*جس کا سرمایہ دنیا ہے، اس کے دین کا نقصان زبانیں بیان کرنے سے عاجز ہیں۔*

*صدقہ فقیر کے سامنے عاجزی ہے با ادب پیش کر، کیوں کہ خوش دلی سے صدقہ دینا قبولیت کا نشان ہے۔*

*عبادت ایک پیشہ ہے ، دکان اس کی خلوت ہے ، راس المال اس کا تقویٰ ہے اورنفع اس کی جنت۔*

*اللہ تعالیٰ کی عبادت میں سستی عام لوگوں سے بد ہے لیکن عالموں اور طالب علموں سے بدتر ہے۔*

*تکبر کرنا امیروں کا بد ہے لیکن محتاجوں کا بدتر ہے۔*

*تواضع غریبوں سے خوب ہے ، لیکن امیروں سے خوب تر۔*

*اس دن پر رو، جو تیری عمر کا گزر گیا اوراس میں نیکی نہیں کی ۔*

*بخشش کرنا امیر سے خوب ہے لیکن محتاج سے خوب تر ہے۔*

*مصیبت میں صبر کرنا سخت ہے ، مگر صبر کے ثواب کو ضائع نہ ہونے دینا سخت تر ہے۔*

*شرم مردوں سے خوب ہے مگر عورتوں سے خوب تر ہے۔*

*توبہ بوڑ ھے سے خوب ہے اورجوان سے خوب تر ہے۔*

*گناہ جوان کا بھی اگرچہ بد ہے ، لیکن بوڑھے کا بدتر ہے۔*

*عورتوں کو سونے کی سرخی اور زعفران کی زردی نے ہلاک کررکھا ہے۔*

*علم پیغمبروں کی میراث ہے ، اورمال کفار ، فرعون وقارون کی میراث ہے۔*

*زبان کو شکوہ سے روک خوشی کی زندگی عطا ہوگی۔*

*=======اشعار*========
*دُوسرا کون ہے؟*

*زندگی ہی نہیں تھی، قضا بھی نہ تھی..*
*حسن تھا ہی نہیں، پھر اَدا بھی نہ تھی..*

*جب نہیں تھی محبت، وفا بھی نہ تھی..*
*جب خلا بھی نہ تھا، جب فضا بھی نہ تھی..*

*جو یہاں پھر بھی تھا، اے خدا کون ہے؟*
*ایک تُو ہی تو ہے، دوسرا کون ہے؟*

*کس کے جلوے نمایاں ہیں افلاک میں؟*
*کون چھپ کر عیاں بھی ہے اِدراک میں؟*

*کس نے گوہر چھپا کر رکھے خاک میں؟*
*کون پنہاں ہے پھولوں کی پوشاک میں؟*

*جس نے بخشی ہے بادِصبا، کون ہے؟*
*ایک تُو ہی تو ہے، دوسرا کون ہے؟*

*کون ہے جلوہ فرما یہاں اور وہاں؟*
*کون ہے سو نشانوں میں بھی بے نشاں؟*

*کس نے بخشا یقیں؟ کس نے بھیجا گماں؟*
*کس کی تخلیق ہیں یہ زمیں آسماں؟*

*عرشِ اعظم پہ بیٹھا ہوا کون ہے؟*
*ایک تُو ہی تو ہے، دوسرا کون ہے؟*

*کس نے تخلیقِ آدم ؑ کا قصہ لکھا؟*
*کس نے شیث ؑاور یوشعؑ کو روشن رکھا؟*

*کون یوسفؑ کو یعقوبؑ تک لے گیا؟*
*کس نے عیسیٰ ؑ کو مریمؑ سے پیدا کیا؟*

*خالقِ خاتم الانبیاء ﷺ کون ہے؟*
*ایک تُو ہی تو ہے، دوسرا کون ہے؟*

*ماہِ رمضاں میں ہم تیری رحمت میں ہیں..*
*زندگی ہی میں لگتا ہے جنت میں ہیں..*

*بے شبہ ہم گناہوں کی چاہت میں ہیں..*
*پھر بھی حضرت محمدﷺ کی اُمت میں ہیں..*

*ہم کو بخشے گا جو، تجھ سوا کون ہے؟*
*ایک تُو ہی تو ہے، دوسرا کون ہے؟*

*دعا کا طالب*
*کلیم احمد*

====================
????????????????????????????????
*منجانب*
????????خوش آمدید اسلامی گروپ ????????

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے