مدارس کی ضرورت واہمیت

اس میں ذرا بھی شبہ نہیں کہ اس وقت مدارس علوم دینیہ کا وجود مسلمانوں کے لئے ایک ایسی بڑی نعمت ہے کہ اس سے فوق متصور نہیں۔
دنیا میں اگر اس وقت اسلام کی بقا کی کوئی صورت ہے تو یہ مدارس ہیں۔ ان کو بیکار بتلانے والے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک اسلامی ضروریات سے اور مدارس کے اثر سے بے خبر ہیں۔
مختصر بیان اس کا یہ ہے کہ اسلام نام ہے خاص عقائد اور اعمال کا جس میں دینیات و معاملات ومعاشرت واخلاقیات سب داخل ہیں اور ظاہر ہے کہ عمل موقوف ہے علوم دین پر اور علوم دین کی بقا ہر چند کہ فی نفسہ موقوف نہیں ہے مدارس پر مگر باعتبار عوارض وقتیہ عادتاً ضرور موقوف ہے مدارس پر جس شخص کو تجربہ ہوگا وہ اس حکم میں ذرا توقف نہیں کرسکتا اور جس کو توقف ہو وہ تجربہ کرسکتا ہے اس لئے اس میں طویل کلام کی حاجت نہیں سمجھی گئی غرض بالیقین یہ مدارس خدا تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت اور بہت بڑی رحمت ہے۔
(ما خوذ : از حقوق العلوم)

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے