????١) *حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:*
????دعا مانگنا بعینہ عبادت کرنا ہے پھر آپ نے بطور دلیل کے قرآن کریم کی آیت تلاوت فرمائی جس کا ترجمہ یہ ہے: ????
????????اور تمہارے رب نے فرمایا ہے مجھ سے دعا مانگا کرو میں تمہاری دعا قبول کرونگا؛بیشک جو لوگ (از راہ تکبر) میری عبادت سے سر تابی کرتے ہیں وہ ضرور جہنم میں داخل ہونگے ذلیل و خوار ہو کر۔????????
٢) *ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا:*
????تم میں سے جس شخص کے لیے دعا کا دروازہ کھول دیا گیا اس کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیے گئے۔ الللہ تعالی سے جو دعائیں مانگی جاتی ہیں ان میں الللہ کو سب سے زیادہ پسند یہ ہے کہ اس سے (دنیا اور آخرت) میں عافیت کی دعا مانگی جائے۔????
٣) *ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا:*
????دعا کے سوا کوئی چیز قضا (تقدیر کے فیصلہ) کو رد نہیں کرسکتی،اور نیکی کے سوا کوئی چیز عمر کو نہی بڑھا سکتی۔????
۴) *ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا:*
????تقدیر سے بچنے کی کوئی تدبیر فائدہ نہیں دیتی، (ہاں) الللہ سے مانگنا اس (آفت و مصیبت) میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے جو نازل ہو چکی اور اس (مصیبت) میں بھی جو ابھی تک نازل نہی ہوئی۔ اور بے شک بلا نازل ہونے کو ہوتی ہے کہ اتنے میں دعا اس سے جا ملتی ہے، پس قیامت تک ان دونوں میں کشمکش ہوتی رہتی ہے (اور انسان دعا کی بدولت اس بلا سے بچ جاتا ہے) ۔????
۵) *ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا:*
????الللہ تعالی کے ہاں دعا سے زیادہ اور کسی چیز کی وقعت نہی۔ ????
٦) *ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا:*
????جو شخص الللہ تعالی سے کوئی سوال نہی کرتا الللہ تعالی اس شخص سے ناراض ہوجاتے ہیں????
٧) *ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے صحابہ سے خطاب کرکے فرمایا:*
???? تم الللہ سے دعا مانگنے میں عاجز نی بنو (اور کوتاہی نہ کرو) اس لیے کہ دعا (کرتے رہنے) کی صورت میں ہرگز کوئی شخص (کسی ناگہانی آفت سے) ہلاک نہ ہوگا۔????
٨) *ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا:*
????دعا مومن کا ہتیار ہے ،دین کا ستون ہے اور آسمان و زمین کا نور ہے۔ ????
٩) *ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا:*
???? یہ چاہے کہ الللہ تعالی اس کی دعا سختیوں اور مصیبتوں کے وقت قبول فرمائے، اس کو چاہیے کہ وہ فراخی اور خوشحالی میں بھی کثرت سے دعا مانگا کرے۔????
١٠) *ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ* *ایک مرتبہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرے جو کسی مصیبت میں گرفتار تھی،تو ان کی حالت دیکھ کر آپ نے فرمایا:*
????کیا یہ لوگ الللہ تعالی عافیت کی دعا نہی مانگا کرتے تھے۔ ????
١١) *ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول الللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا:*
????جو بھی مسلمان (کسی چیز کے) مانگنے کے لیے الللہ کی جانب منہ اٹھاتا ہے (اور دعا مانگتا ہے) الللہ تعالی اس کو وہ چیز ضرور دیتے ہیں، یا وہی چیز اس کو فورا دے دیتے ہیں یا اس کے واسطے (آخرت میں) اس کو ذخیرہ کردیتے ہیں۔????
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔(حصن حصین)
✺•••••❀✿❀•••••✺