لاک ڈاؤن میں کارخانے اور مشین کے کرایہ کا حکم

*????سوال و جواب????*

????مسئلہ نمبر 1197????

(کتاب الاجارہ، جدید مسائل)

*لاک ڈاؤن (Lock Down)میں کارخانے اور مشین کے کرایہ کا حکم*

*سوال:* کارخانے وغیرہ میں کپڑوں کی جو مشینیں چلتی ہیں وہ لاک ڈاؤن میں بند تھیں تو اسکا کرایہ کرایہ دار کو دینا ہوگا یا نہیں، اسی طرح کارخانے میں کرایہ پر مشین چلانے کا کرایہ چوبیس گھنٹے کے حساب سے طے ہوتا ہے فی الحال صرف بارہ گھنٹے چلتے ہیں. تو آیا اسکا کرایہ چوبیس گھنٹے کے حساب سے دینا ہوگا یا بارہ گھنٹے کے حساب سے دینا ہوگا۔ (مفتی توصیف، گجرات)

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*الجواب و باللہ التوفیق*

کرایہ داری کے سلسلے میں اصولی بات یہ ہے کہ جب مالک اپنے سامان کو کرایہ دار کے حوالے کردے اور اپنے تصرف سے نکال کر اس کے تصرف میں دے دے تو اس کا کرایہ واجب ہوجاتا ہے، فقہ کی کتابوں میں اس کی مثال یہ ہے کہ اگر کسی نے کسی کو کوئی مکان یا دوکان کرایہ پر دی اور اس کو اس پر قادر بنا دیا تو اس کا کرایہ اس کے ذمہ واجب الاداء ہوجائے گا خواہ اس میں وہ رہے یا نہ رہے اور دوکان چلائے یا نہ چلائے، مذکورہ بالا صورت میں بھی چونکہ مالک دوکان اور مالک مشین نے اپنی دوکان اور مشین کارخانے کے مالک کے سپرد کر دیا ہے اور اسے چلانے نہ چلانے کا اختیار حاصل ہے، مالک کی طرف سے اس میں کمی کوتاہی نہیں پائی جارہی ہے؛ چنانچہ وہ دوکان اور مشین کے کرایہ کا حق رکھتا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو مشکل پیش آئی ہے وہ بیماری اور سرکاری پریشانی ہے، مالک اگر اپنے حسن اخلاق کی وجہ سے کرایہ معاف کردے یا نصف کرایہ لے تو بہت بہتر ہے، اور اگر پورا کرایہ لینا چاہتا ہے تو اسے حق ہے(١)۔ فقط والسلام واللہ اعلم بالصواب۔

*????والدليل على ما قلنا ????*

(١) أما الأول: فهو ثبوت الملك في المنفعة للمستأجر، وثبوت الملك في الأجرة المسماة للآجر؛ لأنها عقد معاوضة إذ هي بيع المنفعة، والبيع عقد معاوضة، فيقتضي ثبوت الملك في العوضين. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع ٢٠١/٤ كتاب الاجارة)

"کما یجب الأجر باستفاء المنافع یجب بالتمکن من استیفاء المنافع إذا کانت الإجارۃ صحیحۃ حتی أن المستأجر دارا أو حانوتا مدۃ معلومۃ، ولم یسکن فیہا في تلک المدۃ مع تمکنہ من ذلک تجب الأجرۃ” (الفتاویٰ الہندیۃ: کتاب الإجارۃ، الباب الثاني في بیان أنہ متی تجب الأجرۃ)

*كتبه العبد محمد زبير الندوى*
دار الافتاء و التحقیق بہرائچ یوپی انڈیا
مؤرخہ 8/11/1441
رابطہ 9029189288

*دینی مسائل عام کرنا ثواب جاریہ ہے*

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے