آج کی تاریخ

???? *آج کی تاریخ* ????
☪ ١٣ ذی قعدہ١٤٤٠ھ

???? 17 جولائی2019

???? بروز۔ *بدھ*

????کتاب المعاملات والمعاشرت????
???? *حدیث النبیﷺ*
???? *.ماں باپ کے مرنے کے بعد ان کے خاص حقوق.* ????
????…حدیث نمبر: 1407
عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ مَالِكِ بْنِ رَبِيعَةَ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ بَقِيَ مِنْ بِرِّ أَبَوَيَّ شَيْءٌ أَبَرُّهُمَا بِهِ بَعْدَ مَوْتِهِمَا؟ قَالَ: «نَعَمْ الصَّلَاةُ عَلَيْهِمَا، وَالِاسْتِغْفَارُ لَهُمَا، وَإِنْفَاذُ عَهْدِهِمَا مِنْ بَعْدِهِمَا، وَصِلَةُ الرَّحِمِ الَّتِي لَا تُوصَلُ إِلَّا بِهِمَا، وَإِكْرَامُ صَدِيقِهِمَا» (رواه ابوداؤد وابن ماجه)
ترجمہ:ابو اُسید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک وقت جب ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے بنی سلمہ میں سے ایک شخص آئے اور انہوں نے دریافت کیا کہ : یا رسول اللہ! کیا میرے ماں باپ کے مجھ پر کچھ ایسے بھی حق ہیں جو ان کے مرنے کے بعد مجھے ادا کرنے چاہئیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ہاں ! ان کے لئے خیر و رحمت کی دعا کرتے رہنا ، ان کے واسطے اللہ سے مغفرت اور بخشش مانگنا ، ان کا اگر کوئی عہد معاہدہ کسی سے ہو تو اس کو پورا کرنا ، ان کے تعلق سے جو رشتے ہوں ان کا لحاظ رکھنا اور ان کا حق ادا کرنا ، اور ان کے دوستوں کا اکرام و احترام کرنا ۔ (سنن ابی داؤد ، سنن ابن ماجہ)أوکماقال النبی ﷺ۔
(مستفاد:معارف الحدیث
???? *۔معارف الحدیث حدیث نمبر۔۔١٤٠٧۔* ????
????????????????????????????????????????????????
????کتاب النکاح ????
???? *آج کامسئلہ* ????
???? *۔عورت کاتنہا مکان کے اندر سے ایجاب کرنا۔* ؟????
???? ۔اگر عورت تنہا مکان کے اندر سے ایجاب کرے اورکمرے کے باہر لڑکا قبول کرے تونکاح درست ہو جائے گا بشرطیکہ گواہوں نے آواز سے اس عورت کو پہچان لیا ہواور اسی مجلس میں ايجاب و قبول کے الفاظ سنے ہوں۔۔واللہ اعلم بالصواب۔
(مستفاد:کتاب المساٸل
???? *۔۔فتاوی دارالعلوم دیوبند جلد نمبر 7 صفحہ نمبر 66 فتاویٰ شامی جلد نمبر 2 صفحہ نمبر 374۔*????
*اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے*
ناقل✍ھدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بھار

HIDAYATULLAH

KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH JHARKHAND INDIA PIN NO 825320
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA

نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں

CONTACT NO:
????+916206649711
????????????????????????????????????????????????

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے