آج کی تاریخ

???? *آج کی تاریخ* ????

_*☪ ١٨ شوال المکرم١٤٤٠ھ*_

_*???? 22جون 2019*_

???? بروز۔ *سنیچر* ؛
????کتاب المعاملات والمعاشرت????
???? *حدیث النبیﷺ*
???? *.بیویوں کے حقوق اور ان کی رعایت و مدارات کی تاکید.* ????
????.حدیث نمبر: 1424
عَنْ جَابِرٍ (فى حديث طويل فى قصة حجة الوداع قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فى خطبته يوم عرفة) اتَّقُوا اللهَ فِي النِّسَاءِ، فَإِنَّكُمْ أَخَذْتُمُوهُنَّ بِأَمَانِ اللهِ، وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَهُنَّ بِكَلِمَةِ اللهِ، وَلَكُمْ عَلَيْهِنَّ أَنْ لَا يُوطِئْنَ فُرُشَكُمْ أَحَدًا تَكْرَهُونَهُ، فَإِنْ فَعَلْنَ ذَلِكَ فَاضْرِبُوهُنَّ ضَرْبًا غَيْرَ مُبَرِّحٍ، وَلَهُنَّ عَلَيْكُمْ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ. (رواه مسلم)
ترجمہ:حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (حجۃ الوداع میں یوم عرفہ کے خطبہ میں رسول اللہ ﷺ نے یہ ہدایت بھی دی) لوگو ! اپنی بیویوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو ، تم نے ان کو اللہ کےمان کے ساتھ اپنے عقد میں لیا ہے ۔ اور اسی اللہ کے کلمہ اور حکم سے وہ تمہارے لئے حلال ہوئی ہیں ۔تمہارا ان پر یہ حق ہے کہ جس کا (گھر میں آنا اور) تمہارے بستروں پر بیٹھنا تمہیں ناپسند ہو وہ اس کو آ کر وہاں بیٹھنے کا موقع نہ دیں ، پس اگر وہ ایسی غلطی کریں تو ان کو (تنبیہ و تادیب کے طور پر) تم سزا دے سکتے ہو جو زیادہ سخت نہ ہو ، اور تمہارے ذمہ مناسب طریقے پر ان کے کھانے کپڑے (وغیرہ ضروریات) کا بندوبست کرنا ہے ۔ (صحیح مسلم)..أوکماقال النبی ﷺ۔
(مستفاد:معارف الحدیث
???? *۔معارف الحدیث حدیث نمبر۔١٤٢٤۔۔* ????
????????????????????????????????????????????????
????کتاب النکاح ????
???? *آج کامسٸلہ* ????
???? *ایجاب وقبول کی دوسری شرط۔۔* ؟????
???? ایجاب وقبول کاتلفظ کیاگیاہو، یعنی اگر ایجاب وقبول کرنے والابولنے پر قادر ہے اور دونوں مجلس میں موجود ہیں تو ایجاب وقبول کی منظوری زبان سے دیناضروری ہے۔مثلاًایجاب یوں کرے ”میں نے آپ سے اتنے مہر کے عوض نکاح کیا“ اورقبول یوں کرے ”ہاں میں نے قبول کیا“ اگر ایجاب وقبول کے الفاظ لکھ دیے جائیں، یاصرف سر کوہلادیاجائے یانکاح نامہ میں صرف دستخط کردیے جائیں تو ان صورتوں میں نکاح منعقد نہیں ہوگا۔واللہ اعلم بالصواب۔
(مستفاد.فتاوی دارالعلوم دیوبند)
???? *۔۔فتاوی ہندیہ جلد١صفحہ ٢٦٩۔*????

اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجئے،اورآگےبھیجئے،
ناقل✍ھدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بھار

HIDAYATULLAH

KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH JHARKHAND INDIA PIN NO 825320
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA

 نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں

CONTACT NO
????+916206649711
????????????????????????????????????????????????

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے