آج کی تاریخ

???? *آج کی تاریخ* ????

☪ ٢٣ شوال المکرم١٤٤٠ھ

????27 جون 2019

???? بروز۔ *جمعرات*
????کتاب المعاملات والمعاشرت????
???? *حدیث النبیﷺ*
???? *..حضور ﷺ نے حضرت عائشہؓ کو خود کھیل دکھایا* ????
????.حدیث نمبر: 1432)
ترجمہ:حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، بیان کرتی ہیں : خدا کی قسم ! میں نے یہ منظر دیکھا ہے کہ (ایک روز) حبشی لوگ مسجد میں نیزہ ماری کا کھیل کھیل رہے تھے ۔ رسول اللہ ﷺ مجھے ان کا کھیل دکھانے کے لئے میرے لئے اپنی چادر کا پردہ کر کے میرے حجرے کے دروازے پر کھڑے ہو گئے (جو مسجد ہی میں کھلتا تھا) میں آپ کے کاندھے اور کان کے درمیان سے ان کا کھیل دیکھتی رہی ، آپ میری وجہ سے مسلسل کھڑے رہے ، یہاں تک کہ (میرا جی بھر گیا اور) میں خود ہی لوٹ آئی ۔ (حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ اس واقعہ سے) اندازہ کرو کہ ایک نو عمر اور کھیل تماشہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کا کیا مقام تھا ۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)..أوکماقال النبی ﷺ۔
(مستفاد:معارف الحدیث
???? *۔معارف الحدیث حدیث نمبر١٤٣٢۔۔۔* ????
????????????????????????????????????????????????
????کتاب النکاح ????
???? *آج کامسٸلہ* ????
???? *۔چلتی ھوئى ٹرین اور ہوائی جہاز میں ایجاب وقبول۔* ؟????
???? ۔اگر چلتی ھوئی ٹرین یاہوائی جہاز میں مجلس نکاح منعقد کی جائے اور گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول ہو جائے تو یہ نکاح بلاشبہ درست ہے کیونکہ یہ مکان واحد اور چلتی ہوئی کشتی کے درجے میں ہیں۔۔۔واللہ اعلم بالصواب۔
(مستفاد:کتاب المساٸل
???? *۔۔وان كان على سفينة سائرة جاز اي لان السفينة في حكم من مكان واحد الدر المختار مع الشامي کتاب النكاح جلد٤صفحہ ٧٦۔*????
*اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے*

ناقل✍ھدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بھار

HIDAYATULLAH

KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH JHARKHAND INDIA PIN NO 825320
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA

 نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں

CONTACT NO
????+916206649711
????????????????????????????????????????????????

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے