احکام ومسائل

درج ذیل فہرست پر کلک کر کے آپ مطلوبہ مسائل تک پہنچ سکتے ہیں۔


فہرست


1. قربانی سے متعلق مسائل

2. قربانی کے جانور سے متعلق مسائل

3. ذبح سے متعلق مسائل


نذر مانی ہوئی بکری نے بچہ جنا تو اس کا کیا حکم ہے

اگر کسی شخص نے بکری کی نذر مانی پھر نذر مانی ہوئی بکری نے بچہ جن دیا تو اب نذر میں بکری کے ساتھ ساتھ اس بکری کے بچہ کوبھی دینا لازم ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد: فتاوی بنوریہ الدر المختار شرح تنوير الأبصار : (6 / 322):”ولدت الأضحية ولداً قبل الذبح يذبح الولد معها، وعند […]

نذر مانی ہوئی بکری نے بچہ جنا تو اس کا کیا حکم ہے Read More »

خواب میں منت ماننے کا حکم

اگرکسی نےخواب میں کوئی حادثہ دیکھا یا کسی وجہ سے منت مانی کہ میں مثلا اللہ کے لئےجانور ذبح کروں گا توخواب میں مانی گئی منت کا شرعی طور پر پورا کرنا حقیقی زندگی میں لازم نہیں ہے، البتہ اگر وہ اپنے اختیارسے اسے پورا کرے یا صدقہ کرے تو درست ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

خواب میں منت ماننے کا حکم Read More »

اللہ کے راستے میں رقم دینے کی نذر ماننا اور نذر کا مصرف

نذر کا مصرف وہی ہے جو زکوۃ کا مصرف ہے، لہذااگرکسی نے یہ منت مانی کہ اگر میری مراد پوری ہو جائے گی تو میں اللہ کے راستے میں مثلا ٥٠٠روپےدوں گاتویہ رقم کسی مستحقِ زکوۃ شخص کو دیناہوگا، نذر کی رقم کسی صاحبِ نصاب کو دینا جائز نہیں ہے۔ اسی طرح والدین، اولاد، میاں،

اللہ کے راستے میں رقم دینے کی نذر ماننا اور نذر کا مصرف Read More »

منت ماننے کے بعد بکرا گم ہونے کا حکم

اگر کوئی بکرا متعین کرکے اس کو صدقہ کرنے کی منت مانی تھی اور وہ گم گیا تو اب وہ منت ساقط ہوگئی، البتہ اگر مذکورہ بکرا مل گیا تو پھر اس کا صدقہ کرنا لازم ہوگا، لیکن اگر کسی خاص بکرے کی تعیین کیے بغیر منت مانی تھی تو کسی بکرے کے گم ہونے

منت ماننے کے بعد بکرا گم ہونے کا حکم Read More »

کیا منت کے روزے لگاتار رکھنا ضروری ہے

اگر کسی نےت ہو جائے گا تو مثلا میں دس روزے رکھوں گاپس اگر اس نےمنت مانتے وقت لگاتار روزے رکھنے کی نیت کی تھی تو پورے ١٠ روزے لگاتار رکھنے ہوں گے اور اگر لگاتار رکھنے کی نیت نہیں کی تھی تو متفرق طور پر بھی منت کے ١٠روزے رکھ سکتے ہیں۔۔۔واللہ اعلم بالصواب۔

کیا منت کے روزے لگاتار رکھنا ضروری ہے Read More »

جانور کی نذر میں رقم ادا کرنا

اگر کسی نے منت مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تومیں ایک بکرا صدقہ کروں گا پھر وہ کام پورا ہوگیا تو شخص نذر پوری کرنے کے لیے بکرے کی جگہ اس کی قیمت ادا کرنا چاہتا ہےتو ایسا کر سکتا ہے بکرے کا صدقہ کرنا ضروری نہیں ہے، اس کی قیمت سے بھی

جانور کی نذر میں رقم ادا کرنا Read More »

1 جنوری کو پکنک منانا

بعض لوگ ایک جنوری کو ندی اور نہر کے کنارے صحرا اور جنگلات میں جاکرپکنک مناتے ہیں کھانے پینے کا انتظام کرتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے یہ غیروں کا طریقہ ہے اس لیے اس سے پرہیز کرنا ضروری ہے اس طرح کے طریقے اختیار کرنے والوں

1 جنوری کو پکنک منانا Read More »

ایک جنوری کو جشن منانا

شریعت مطہرہ میں یہ جشن منانا بے اصل اور ناجائز ہے، غیر اسلامی طریقہ ہےیہ محض‌ ایک خرافات ہے اس لیے اس طرح کے خرافات سے بچنا ہر مسلمان کے لئے انتہائی ضروری ہے۔۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد: فتاوی دارالعلوم دیوبند عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ

ایک جنوری کو جشن منانا Read More »

نئے سال کی مبارکبادی دینا

ہیپی نیو ایر (happy new year) کہنا حرام تو نہیں اور نہ ہی ایسا کہنے سے آدمی ایمان سے خارج ہوتا ہے، تاہم پہلی جنوری کو ہیپی نیو ایر کہنا نصاریٰ وغیرہ کا طریقہ ہے، اس لیے ”ہیپی نیو ایئر“ کہنے سے احتراز کرنا چاہیے واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد:۔فتاوی دارالعلوم دیوبند عن عبد اللہ بن

نئے سال کی مبارکبادی دینا Read More »

مکروہ وقت میں سورج گرہن

اگر مکروہ وقت میں سورج گرہن ظاہرہو مثلا زوال کے وقت یا عصر کے بعد تو ان اوقات میں نمازکسوف نہیں پڑھی جائے گی بلکہ ان اوقات میں دعا اور استغفار میں مشغول رہنے کا حکم دیا جائےگا۔۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد:کتاب المسائل فتاوی شامی جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 62???????????????????????? *اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے* ناقل✍ہدایت

مکروہ وقت میں سورج گرہن Read More »

نماز کسوف میں اذان اور اقامت کا حکم

نماز کسوف میں باقاعدہ اذان اور اقامت نہیں کہی جائے گی البتہ لوگوں کو جمع کرنے کے لیے اعلان کرایا جائے گا۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد:کتاب المسائل فتاوی شامی جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 62 و63???????????????????????? *اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے* ناقل✍ہدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار HIDAYATULLAH KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH JHARKHAND INDIA PIN NO 825320

نماز کسوف میں اذان اور اقامت کا حکم Read More »

اگر سورج گرہن کے درمیان آسمان پر بادل چھائے

اگر سورج گرہن کے درمیان آسمان پر بادل چھا جائے اور کچھ دکھائی نہ دے یا ابر آلود ہو تب بھی نماز کسوف کاپڑھنا سنت ہے کیونکہ نماز کسوف کی سنیت کے لیےاصل میں سورج گرہن کا موجود ہونا ہےاور وہ باقی ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد:کتاب المسائل فتاوی شامی جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 62????????????????????????

اگر سورج گرہن کے درمیان آسمان پر بادل چھائے Read More »