???? *آج کی تاریخ* ????
☪ ٤ ذی الحجہ١٤٤٠ھ
???? 6 اگست 2019
???? بروز۔ *منگل*
????کتاب الذبائح والأضحیة????
???? *حدیث النبیﷺ*
????.وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَعَنِ الْمُجَثَّمَةِ وَعَنِ الْخَلِيسَةِ وَأَنْ تُوطَأَ الْحَبَالَى حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى: سُئِلَ أَبُو عَاصِمٍ عَنِ الْمُجَثَّمَةِ فَقَالَ: أَنْ يُنْصَبَ الطَّيْرُ أَوِ الشَّيْءُ فَيُرْمَى وَسُئِلَ عَنِ الْخَلِيسَةِ فَقَالَ: الذِّئْبُ أَوِ السَّبُعُ يُدْرِكُهُ الرَّجُلُ فَيَأْخُذُ مِنْهُ فَيَمُوتُ فِي يَدِهِ قَبْلَ أَنْ يذكيها. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
حضرت عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کے روز درندوں میں سے ہر کچلی (سے شکار کرنے) والے اور پرندوں میں سے ہر پنجے (سے شکار کرنے) والے ، پالتو گدھے کے گوشت سے ، باندھ کر تیر اندازی کیے جانے والے اور ’’خلیسہ‘‘ کے کھانے سے اور جنگ میں گرفتار ہونے والی حاملہ عورت سے وضع حمل سے پہلے جماع کرنے سے منع فرمایا ۔ محمد بن یحیی بیان کرتے ہیں ، ابو عاصم سے ’’مجثمہ‘‘ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : کسی پرندے یا کسی چیز کو باندھ کے اس پر تیر اندازی کی جائے ، اور ان سے ’’خلیسہ‘‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا ، کوئی شخص بھیڑیئے یا درندے سے اس کا شکار چھڑائے اور وہ اس کے ذبح کرنے سے قبل اس کے ہاتھ میں مر جائے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔..أوکماقال النبی ﷺ۔
*(مشکوة شریف حدیث نمر۔۔۔٤٠٨٩۔)*
????????????????????????????????????????????????
????کتاب الأضحیة ????
???? *آج کامسئلہ* ????
???? *۔۔قربانی کرنے کے بعد پتا چلا کہ جانور کم عمر تھا* ؟????
???? ۔اگرقربانی کرنے کے بعد پتا چلا کہ جانور کی عمر شریعت کی قربانی کے لیے مقرر کردہ عمر سے کم تھی تو اس جانور کی قربانی نہیں ہوئی، لہٰذا اگر قربانی کا وقت باقی ہو ( یعنی ۱۲ ذی الحجہ کی مغرب سے پہلے پتا چلا) تو ۱۲ ذی الحجہ کی مغرب سے پہلے پہلے دوبارہ قربانی کرنا واجب ہوگا، لیکن اگر قربانی کے ایام گزر چکے ہوں تو پھر قربانی کے بقدر رقم صدقہ کرنا واجب ہوگا۔ مذکورہ حکم اس شخص کے لیے ہے جس پر قربانی واجب ہو، یعنی وہ صاحبِ نصاب ہو۔ اگر غریب نے کم عمر جانور قربانی کے لیے خرید لیا یا زبان سے قربانی کے لیے خاص کردیا تھا پھر اس کی قربانی کی تو اس کے لیے وہی جانور قربانی کے لیے متعین ہوگیا، لہٰذا اس کی قربانی اد اہوگئی۔واللہ اعلم بالصواب۔
???? *۔۔۔الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 321)”(وصح الجذع) ذو ستة أشهر (من الضأن) إن كان بحيث لو خلط بالثنايا لا يمكن التمييز من بعد. (و) صح (الثني) فصاعداً من الثلاثة والثني (هو ابن خمس من الإبل، وحولين من البقر والجاموس، وحول من الشاة)۔
وفي البدائع: تقدير هذه الأسنان بما ذكر لمنع النقصان لا الزيادة، فلو ضحى بسن أقل لا يجوز، وبأكبر يجوز وهو أفضل. ولا تجوز بحمل وجدي وعجول وفصيل لأن الشرع إنما ورد بالأسنان المذكورة”۔الفتاوى الهندية (5/ 295*????
*اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے*
ناقل✍ھدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بھار
HIDAYATULLAH
KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH JHARKHAND INDIA PIN NO 825320
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA
نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں
CONTACT NO
????+916206649711
????????????????????????????????????????????????