???? *آج کی تاریخ* ????
☪ ١٠ ذی الحجہ١٤٤٠ھ
????12 اگست 2019
???? بروز۔ *پیر*
????کتاب الذبائح والأضحیة????
???? *حدیث النبیﷺ*
????..صحیح مسلم ٥١١٨
کتاب: قربانی کا بیان
باب: غیر اللہ کی تعظیم کے لئے ذبح کرنے کی حرمت اور اس طرح کرنے والے کے ملعون ہونے کے بیان میں
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ کِلَاهُمَا عَنْ مَرْوَانَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ حَيَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو الطُّفَيْلِ عَامِرُ بْنُ وَاثِلَةَ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ مَا کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسِرُّ إِلَيْکَ قَالَ فَغَضِبَ وَقَالَ مَا کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسِرُّ إِلَيَّ شَيْئًا يَکْتُمُهُ النَّاسَ غَيْرَ أَنَّهُ قَدْ حَدَّثَنِي بِکَلِمَاتٍ أَرْبَعٍ قَالَ فَقَالَ مَا هُنَّ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَهُ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ آوَی مُحْدِثًا وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ غَيَّرَ مَنَارَ الْأَرْضِ
ترجمہ:زہیر بن حرب، سریج بن یونس، مروان، زہیر، مروان بن معاویہ فزاری، منصور بن حیان، حضرت ابوالطفیل عامر بن واثلہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی (رض) بن ابی طالب کے پاس تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا نبی ﷺ آپ کو چھپا کر کیا بتاتے تھے ؟ حضرت علی (رض) غصہ میں آگئے اور فرمایا نبی ﷺ نے مجھے مخفی طور پر کوئی ایسی چیز نہیں بتائی تھی کہ جو دوسرے لوگوں کو نہ بتائی ہو سوائے اس کے کہ آپ ﷺ نے مجھے چار باتیں ارشاد فرمائی ہیں اس آدمی نے عرض کیا اے امیر المومنین وہ کیا ہیں ؟ حضرت علی (رض) نے فرمایا ایسے آدمی پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے کہ جو آدمی اپنے والدین پر لعنت کرتا ہے ایسے آدمی پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی تعظیم کے لئے ذبح کرے اور ایسے آدمی پر بھی اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے کہ جو کسی بدعتی آدمی کو پناہ دیتا ہے اور ایسے آدمی پر بھی اللہ کی لعنت ہوتی ہے کہ جو آدمی زمین کی حدبندی کے نشانات کو مٹاتا ہے۔.أوکماقال النبی ﷺ۔
????????????????????????????????????????????????
????کتاب الأضحیة ????
???? *آج کامسئلہ* ????
???? *عیدمبارک* ????????۔نماز عید کے بعد مصافحہ کرنا اور گلے ملنا ناجائز وبدعت ہے، شریعت سے اس کا کوئی ثبوت نہیں، البتہ عید مبارک کہنا جائز و درست ہے، علامہ شامی نے محقق ابن امیر حاج کے حوالہ سے اس کا جواز بلکہ استحباب ثابت فرمایا ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔
(مستفاد:فتاوی دارالعلوم دیوبند
???? *۔۔(رد المحتار کتاب الصلاة باب صلاة العیدین: ۳/۵۰، مکتبہ زکریا دیوبند)۔*????
*اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے*
ناقل✍ھدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بھار
HIDAYATULLAH
KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH JHARKHAND INDIA PIN NO 825320
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA
نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں
CONTACT NO
????+916206649711
????????????????????????????????????????????????