آج کی تاریخ

???? *آج کی تاریخ* ????
☪ ١١ ذی قعدہ١٤٤٠ھ

???? 15 جولائی2019

???? بروز۔ *پیر* 

????کتاب المعاملات والمعاشرت????
???? *حدیث النبیﷺ*

???? *.ماں کی خدمت بڑے سے بڑے گناہ کی معافی کا ذریعہ.* ????
????.حدیث نمبر: 1405

عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ ذَنْبًا عَظِيمًا فَهَلْ لِي تَوْبَةٌ؟ قَالَ: هَلْ لَكَ مِنْ أُمٍّ؟ قَالَ: لاَ، قَالَ: هَلْ لَكَ مِنْ خَالَةٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَبِرَّهَا. (رواه الترمذى)

ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ : حضرت ! میں نے ایک بہت بڑا گناہ کیا ہے ، تو کیا میری توبہ قبول ہو سکتی ہے (اور مجھے معافی مل سکتی ہے) آپ ﷺ نے پوچھا : تمہاری ماں زندہ ہے ؟ اس نے عرض کیا کہ : ماں تو نہیں ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : تو کیا تمہاری کوئی خالہ ہے ؟ اس نے عرض کیا کہ : ہاں خالہ موجود ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : تو اس کی خدمت اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو (اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے تمہاری توبہ قبول فرما لے گا اور تمہیں معاف فرما دے گا) ۔ (جامع ترمذی)..أوکماقال النبی ﷺ۔

(مستفاد:معارف الحدیث
???? *۔معارف الحدیث حدیث نمبر۔١٤٠٥۔۔* ????
????????????????????????????????????????????????

????کتاب النکاح ????

???? *آج کامسئلہ* ????

???? *۔اگر لڑکی دو نام سے مشہور ہو تو نکاح کے وقت کونسا نام لیا جائے۔* ؟????

???? ۔اگر لڑکی دو نام سے پہچانی جاتی ہو اور دو نام سے مشہور ہوتو بہتر یہی ہے کہ نکاح کے وقت دونوں ہی نام لیے جائیں لیکن اگر ایک ہی نام لیا گیا وہ نام جس سے وہ زیادہ پہچانی جاتی ہے تب بھی نکاح درست ہو جائے گا۔۔واللہ اعلم بالصواب۔

(مستفاد:کتاب المساٸل

???? *۔۔فتاوی ہندیہ جلد١صفحہ ٢٦٩۔*????
*اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے*
ناقل✍ھدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بھار

HIDAYATULLAH

KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH JHARKHAND INDIA PIN NO 825320
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA

نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں

CONTACT NO:
????+916206649711
????????????????????????????????????????????????

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے