???? *آج کی تاریخ* ????
☪ ١٩ذی قعدہ١٤٤٠ھ
???? 23 جولائی2019
???? بروز۔ *منگل.*
????کتاب الأضحیة????
???? *حدیث النبیﷺ*
????..عَن عدِيِّ بنِ حاتِمٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ فَإِنْ أَمْسَكَ عَلَيْكَ فَأَدْرَكْتَهُ حَيًّا فَاذْبَحْهُ وَإِنْ أَدْرَكْتَهُ قَدْ قَتَلَ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ فَكُلْهُ وَإِنْ أَكَلَ فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ فَإِنْ وَجَدْتَ مَعَ كَلْبِكَ كَلْبًا غَيْرَهُ وَقَدْ قَتَلَ فَلَا تَأْكُلْ فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي أَيُّهُمَا قَتَلَ. وَإِذَا رَمَيْتَ بِسَهْمِكَ فَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ فَإِنْ غَابَ عَنْكَ يَوْمًا فَلَمْ تَجِدْ فِيهِ إِلَّا أَثَرَ سَهْمِكَ فَكُلْ إِنْ شِئْتَ وَإِنْ وَجَدْتَهُ غَرِيقًا فِي الْمَاءِ فَلَا تأكُلْ»
ترجمہ:عدی بن حاتمؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا :’’ جب تم اپنا کتا چھوڑو تو اللہ کا نام لے کر چھوڑو ، اگر وہ تمہارے لیے پکڑ لے اور تم اسے زندہ پا لو تو اسے ذبح کرو ، اگر تم اسے اس حال میں پاؤ کے اس نے (شکار کو) قتل کر دیا اور اس سے کھایا نہیں تو پھر اسے کھا لو ، اور اگر اس نے کھا لیا ہے تو پھر نہ کھاؤ کیونکہ اس نے اپنے لیے پکڑا ہے ، اگر تم اپنے کتے کے ساتھ دوسرا کتا دیکھو اور شکار کو مردہ پاؤ تو اسے مت کھاؤ کیونکہ تم نہیں جانتے کہ ان دونوں میں سے کس نے قتل کیا ، اور جب تم تیر چلاؤ تو اللہ کا نام لے کر چلاؤ پھر اگر وہ شکار تمہیں ایک روز بعد ملے اور تم اس میں صرف اپنے تیر ہی کا نشان دیکھو تو پھر اگر چاہو تو کھا لو ، اور اگر تم اسے پانی میں ڈوبا ہوا پاؤ تو اسے مت کھاؤ ۔‘‘ متفق علیہ ۔.أوکماقال النبی ﷺ۔
*(مشکوة شریف حدیث نمر۔۔4064۔)*
????????????????????????????????????????????????
????کتاب الأضحیة ????
???? *آج کامسئلہ* ????
???? *۔ايام قرباني۔* ؟????
???? ۔ایام قربانی تین دن ہیں دس گیارہ اوربارہ ذی الحجہ ان تین دنوں کے علاوہ میں اگر کوئی شخص قربانی کرتا ہے تو اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے البتہ ان تین دنوں میں سے جب چاہے قربانی کر سکتا ہے لیکن دس ذی الحجہ کو قربانی کرناسب سے زیادہ بہتر ہے پھر گیارہ کواورپھر تیرہ ذی الحجہ کو۔۔واللہ اعلم بالصواب۔
(مستفاد:کتاب المسائل
???? *۔۔فتاوی ہندیہ جلد٥صفحہ ٢٩٥فتاوی شامی جلد٦صفحہ ٣١٦۔*????
*اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے*
ناقل✍ھدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بھار
HIDAYATULLAH
KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH JHARKHAND INDIA PIN NO 825320
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA
نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں
CONTACT NO
????+916206649711
????????????????????????????????????????????????