???? *آج کی تاریخ* ????
☪ ٢٠ ذی قعدہ١٤٤٠ھ
???? 24 جولائی2019
???? بروز۔ *بدھ.*
????کتاب الأضحیة????
???? *حدیث النبیﷺ*
????..وَعَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نُرْسِلُ الْكِلَابَ الْمُعَلَّمَةَ قَالَ: «كُلْ مَا أَمْسَكْنَ عَلَيْكَ» قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلْنَ؟ قَالَ: «وَإِنْ قَتَلْنَ» قُلْتُ: إِنَّا نَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ. قَالَ: «كُلُّ مَا خزق وَمَا أصَاب بعرضه فَقتله فَإِنَّهُ وقيذ فَلَا تَأْكُل»
عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! ہم (شکار کے لیے) سدھائے ہوئے کتے چھوڑتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اس نے جو تمہارے لیے پکڑا ہے کھا لیں ۔‘‘ میں نے عرض کیا ، اگر وہ مار ڈالیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگرچہ وہ مار ڈالیں ۔‘‘ میں نے عرض کیا : ہم معراض (پروں کے بغیر تیر) پھینکتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگر وہ نوک کی طرف سے شکار میں گھس جائے تو کھا لیں اور اگر اسے چوڑائی والے حصے کی طرف سے لگے اور وہ قتل ہو جائے تو اسے مت کھائیں ، کیونکہ وہ چوٹ لگنے سے مرا ہے ۔‘‘متفق علیہ ۔.أوکماقال النبی ﷺ۔
*(مشکوة شریف حدیث نمر۔۔۔۔٤٠٦٥)*
????????????????????????????????????????????????
????کتاب الأضحیة ????
???? *آج کامسئلہ* ????
???? *۔۔عیدالاضحیٰ کی نماز کا وقت* ؟????
???? ۔عید الاضحی کی اصل نماز کا وقت دس ذی الحجہ کے اشراق کے وقت سے لے کر زوال تک ہے اگر کسی وجہ سے پہلے دن نماز نہیں پڑھی جا سکی تو دوسرے دن جو نماز پڑھی جائے گی یا تیسرے دن وہ نماز قضا کےدرجہ میں ہوگی گی ادا صرف پہلے دن زوال سے پہلےتک ہے۔۔۔واللہ اعلم بالصواب۔
(مستفاد:کتاب المسائل
???? *۔فتاوی عالمگیری جلد نمبر 1 صفحہ نمبر ١٥٠ فتاوی شامی جلد٩صفحہ٣٨٦۔۔*????
*اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے*
ناقل✍ھدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بھار
HIDAYATULLAH
KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH JHARKHAND INDIA PIN NO 825320
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA
نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں
CONTACT NO
????+916206649711
????????????????????????????????????????????????