﷽
???? *جـــنـــــگ آزادی مــــیــــــں* ????????
*مــــســــــلـــمـــانــوں کــا کــــردار*
┄─━━━━━━▣▣━━━━━━─┄
◦•●◉✿ *قسط – ٤* ✿◉●•◦
*ٹیپو سلطان کی جد و جہد اور اولو العزمی*
ٹیپو سلطان نے ہندوستان کے راجوں ، مہاراجوں اور نوابوں کو انگریزوں سے جنگ پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ، اس مقصد سے انھوں نے سلطان ترکی سلیم عثمانی ، دوسرے مسلمان بادشاہوں اور ہندوستان کے امراء اور نوابوں سے خط و کتابت کی اور زندگی بھر انگریزوں سے سخت معر کہ آرائی میں مشغول رہے ، قریب تھا کہ انگریزوں کے سارے منصوبوں پر پانی پھر جائے اور وہ اس ملک سے بالکل بے دخل ہو جائیں ؛ مگر انگریزوں نے جنوبی ہند کے امراء کو اپنے ساتھ ملایا اور آخر کار اس مجاہد بادشاہ نے ٤ مئی ١٧٩٩ ء کو سرنگاپٹنم کے معر کہ میں شہید ہو کر سر خروئی حاصل کی ، انھوں نے انگریزوں کی غلامی اور اسیری اور ان کے رحم و کرم پر زندہ رہنے پر موت کو ترجیح دی ، ان کا مشہور تاریخی مقولہ ہے کہ "گیدڑ کی صد سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی اچھی ہے ۔
جب جنرل Horse کو سلطان کی شہادت کی خبر ملی تو اس نے ان کی نعش پر کھڑے ہو کر یہ الفاظ کہے کہ : ” آج سے ہندوستان ہمارا ہے ۔
*( ہندوستانی مسلمان ص ١٣٧ )*
???? *محمد احمد بن مولانا محمد شفیع قاسمی*
رضیتہ الابرار ، سلمان آباد ، بھٹکل????