﷽
???? *جـــنـــــگ آزادی مــــیــــــں* ????????
*مــــســــــلـــمـــانــوں کــا کــــردار*
┄─━━━━━━▣▣━━━━━━─┄
◦•●◉✿ *قسط – ٥* ✿◉●•◦
???? *جنگ آزادی میں شاہ ولی اللہ اور انکے شاگردوں کا کردار*
*ٹیپو سلطان کی شہادت نیز ہزاروں افراد کے قتل کے بعد ملک میں برطانوی اثرات پڑھتے چلے گئے ، انگریز سیاسی اثرات بڑھانے کے ساتھ ساتھ مشنری ورک بھی کر رہے تھے ، اس زمانہ میں دینی مدارس بڑی تعداد میں تباہ کئے گئے ، ان کوششوں کے ساتھ ساتھ دہلی میں ایک تحریک وجود میں آئی ، جس کے بانی شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ( م ١٧٦٢ ء ) تھے ، ان کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ ( م ١٨٢٤ ء ) نے اپنے والد کی تحریک کو بڑھایا ، وہ انگریزوں کے سخت خلاف تھے ، انہوں نے ( ١٨٠٣ ء ) میں انگریزوں کے خلاف جہاد کا مشہور فتویٰ دیا ، جس میں ہندوستان کو دارالحرب قرار دیا گیا اور سید احمد شہید رائے بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کو لبریشن موومنٹ کا قائد مقرر کیا. ١٨٣١ ء میں سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ اور شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ بالاکوٹ میں اپنے بے شمار رفقاء کے ساتھ اس ملک کے انسانوں کو آزادی دلانے کے لئے انگریزوں اور ان کے اتحادی سکھ ساتھیوں کے خلاف جہاد میں شہید ہوئے ؛ لیکن یہ تحریک چلتی رہی مولانا نصیر الدین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے قیادت کی ذمہ داری سنبھالی. ١٨٤٠ ء میں آپ کی وفات ہوئی. ان کے بعد مولانا ولایت عظیم علی آبادی رحمۃ اللہ علیہ (م ١٨٥٢ء) اور انکے بھائی مولانا عنایت علی عظیم آبادی (م ١٨٥٨ء) نے اس تحریک کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا. اس طرح یہ جہاد کا قافلہ برابر رواں دواں رہا ؛ حتیٰ کے سن ستاون (١٨٥٧ء) تک لے آیا. علماء کی اس تحریک کو انگریزوں نے وہابی تحریک کے نام سے مشہور کیا جونجد کے محمد بن عبد الوہاب نامی عالم کے نظریات پر مبنی تھی ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس تحریک کے اکثر افراد ہندوستان ہی کے مشہور عالم شاہ ولی محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے تربیت یافتہ تھے ، اور یہ تحریک انھیں کے نظریات پر مبنی تھی ؛ اس لئے اسے "ولی اللّٰہی” تحریک کا نام دیا جانا چاہئیے…*
—
???? *محمد احمد بن مولانا محمد شفیع قاسمی*
رضیتہ الابرار ، سلمان آباد ، بھٹکل????