احکام ومسائل

درج ذیل فہرست پر کلک کر کے آپ مطلوبہ مسائل تک پہنچ سکتے ہیں۔


فہرست


1. قربانی سے متعلق مسائل

2. قربانی کے جانور سے متعلق مسائل

3. ذبح سے متعلق مسائل


(محرمات بوجہ جمع)پے در پے دو سگی بہنوں سے نکاح

اگر پہلے ایک بہن سے نکاح کیا اس کے بعد اس کی دوسری بہن( خواہ وه بہن سگی ہو یا رضاعی ہو یا ماں شریک ہو یا باپ شریک ) سے نکاح کر لیا تو دوسرا نکاح صحیح نہیں ہوا بلکہ باطل ہوا اس دوسری بہن سے فورا تفریق لازم ہے ورنہ زناکاری ہوگی ۔۔واللہ […]

(محرمات بوجہ جمع)پے در پے دو سگی بہنوں سے نکاح Read More »

ایک بہن کی عدت کے اندر دوسری بہن سے نکاح

اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تو اب اس عورت کی بہن کو یا اس کی کسی قریبی محرم عورت کو اپنے نکاح میں نہیں لا سکتا اس وقت تک جب تک کہ اس مطلقہ عورت کی عدت نہ گزر جائے۔۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد:کتاب المسائل ہدایہ جلد نمبر2 نمبر 338 فتاوی

ایک بہن کی عدت کے اندر دوسری بہن سے نکاح Read More »

جانور کے دودھ سے رضاعت کا حکم متعلق نہیں ہوتا

اگر چند بچے بچیوں نے کسی ایک بکری یا گائے بهینس وغیرہ کا دودھ پیا تو اس کی وجہ سے ان کے درمیان حرمت رضاعت ثابت نہ ہوگی کیونکہ اس حرمت کا تعلق بطور احترام صرف انسانوں کے ساتھ خاص ہے جانوروں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہےاورجانوروں کا دودھ صرف اور صرف غذا

جانور کے دودھ سے رضاعت کا حکم متعلق نہیں ہوتا Read More »

عورت کا دودھ کان میں ڈالنے سے رضاعت کا حکم

اگر کسی عورت کا دودھ نکال کر کے کسی بچے کے کان میں ڈال دیا جائے تو اس سے حرمت ثابت نہ ہوگی اور وہ عورت اس بچے کی رضاعی ماں نہیں بنے گی۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد:کتاب المسائل فتاوی تاتارخانیہ جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 308 فتاویٰ شامی جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 304 فتاوی

عورت کا دودھ کان میں ڈالنے سے رضاعت کا حکم Read More »

مرد کا دودھ پینے سے حرمت رضاعت کا حکم

اگر اتفاق سے کسی مرد کی چھاتی میں دودھ آئے اور کوئی بچہ اس کی چھاتی کو چوس لے تو اس سے حرمت رضاعت متعلق نہیں ہوگی اور وہ شخص اس کا رضاعی باپ نہیں بنے گا۔۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد:کتاب المسائل فتاوی تاتارخانیہ جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 308 فتاویٰ شامی جلد نمبر 4 صفحہ

مرد کا دودھ پینے سے حرمت رضاعت کا حکم Read More »

شوہر نے بیوی کا دودھ پی لیا

مدت رضاعت کے بعد عورت کا دودھ پینا کسی کے لئے بھی جائز نہیں اسی طرح شوہر جو ڈھائی سال سے اوپر عمر کا ہو اس کے لئے بھی اپنی بیوی کا دودھ پینا قطعاحلال نہیں ہے لیکن اگر پی لیا تو اس سے حرمت رضاعت ثابت نہ ہوگی اور نکاح میں کوئی فرق نہ

شوہر نے بیوی کا دودھ پی لیا Read More »

دودھ پلانے والی کے شوہر نے دودھ پینے والی بچی سے بڑے ہونے کے بعد وطی کرلی

اگر دودھ پلانے والی کے شوہر نے دودھ پینے والی بچی سے بڑے ہونے کے بعد وطی کرلی تو دودھ پلانے والی اپنے شوہر پر حرام ہوجائے گی خواه دودھ پلانے والی کو اس شوہر سے دودھ اترا ہويا کسی دوسرے سے بہر صورت وه شوہر پر حرام ہوجائے گی۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد:کتاب المسائل فتاوی

دودھ پلانے والی کے شوہر نے دودھ پینے والی بچی سے بڑے ہونے کے بعد وطی کرلی Read More »

بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو دودھ پلادیا

اگر بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو دودھ پلا دیا تو چھوٹی بہن اس کی رضاعی بیٹی بن گئی اور چھوٹی بہن کی کسی بھی اولاد سے بڑی بہن کی کسی بھی اولاد کا نکاح جائز نہیں اس لیے کہ چھوٹی بہن اور بڑی بہن کی اولاد آپس میں رضاعی بھائی بہن ہیں جن کا

بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو دودھ پلادیا Read More »

شادی شدہ عورت کا ولادت کے بغیر کسی بچے کو دودھ پلانا

اگر عورت شادی شدہ تھی لیکن اتفاقاً ولادت کے بغیر اس کا دودھ اتر آیا اور اس نے کسی بچے کو دودھ پلا دیا تو ایسی صورت میں یہ عورت اس کی رضاعی ماں تو بن جائےگی لیکن اس عورت کا شوہر اِس دودھ پینے والے بچے کا رضاعی باپ نہ بنے گا اور شوہر

شادی شدہ عورت کا ولادت کے بغیر کسی بچے کو دودھ پلانا Read More »

مردہ عورت کادودھ پینےسےرضاعت کاحکم

جس طرح زندہ بالغہ عورت کادودھ پینےسےحرمت رضاعت ثابت ہوجاتی ہےایسےہی مردہ عورت کادودھ پینےسےبھی حرمت رضاعت ثابت ہوجائیگی خواہ دودھ مرنےسےپہلےنکالاگیاہویامرنےکےبعدبہرصورت اس سےرضاعت کاثبوت ہوجائیگا۔۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد:کتاب المسائل فتاوی تاتارخانیہ جلدنمبر3صفحہ 368فتاوی ہندیہ جلدنمبر1صفحہ344 بدائع الصنائع جلدنمبر3صفحہ406 ۔۔???????????????????????? *اسکو پڑھئے، سمجھئے،عمل کیجٸے،اورآگےبھیجئے* ناقل✍ہدایت اللہ۔خیرون۔گریڈیہ۔جھارکھنڈ. خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار HIDAYATULLAH KHERON BAGODIH SURIYA GIRIDIH

مردہ عورت کادودھ پینےسےرضاعت کاحکم Read More »

بڑھیاعورت کےدودھ سےرضاعت کاحکم

اگر آئسہ یعنی ایسی بڑھیا عورت جس سے بچے پیدا ہونے کی امید نہ ہو ایسی عورت کو اگر دودھ اتر آئے اور وہ کسی بچے کو اس کی دو سال کی مدت کے اندر میں دودھ پلا دے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوجائے گی اوروہ عورت اس بچےکی رضاعی ماں بن جائیگی۔واللہ

بڑھیاعورت کےدودھ سےرضاعت کاحکم Read More »

غیر شادی شدہ لڑکی کے دودھ سے بھی حرمت رضاعت ثابت ہوجاتی ہے

اگر باکرہ یعنی بن بیاہی لڑکی کا دودھ اتر آئے بشرطیکہ اس کی عمر 9 سال سے زیادہ ہو اور وہ کسی بچے یابچی کو دوسال کی مدت کےاندر دودھ پلا دے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوجائے گی۔واللہ اعلم بالصواب۔ (مستفاد:کتاب المسائل فتاوی تاتارخانیہ جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 368 فتاویٰ ہندیہ جلد

غیر شادی شدہ لڑکی کے دودھ سے بھی حرمت رضاعت ثابت ہوجاتی ہے Read More »